۞ Long Live Adam Hawwa .. The Social Scientists at Work For a Happier Pakistan ... ۞ Now Live Confidential Online Registration Available .... ACT NOW .... ۞ Restoring the Role of Asian Sages in Modern Day Matchmaking .... Register Your Family Members for Right Life Partners .... Blissful Family Bonds Beyond All Dimensions ...... View Members / Prospective Candidates' Short Bios Online زیرک بزرگوں کے کردار کی بازیافت ۔ ۔ ۔ ایک خوش و خرم پاکستان کی تعمیر ۔۔۔ آن لائن خفیہ رجسٹریشن کیجیے ۔ ۔ ۞
* * * * * * * * * * * * * * * ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں ۔۔ اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں !۔ * * * * * * * * * * * * * * * * *
* * * * * * * * * The Social Sciences Research & Consultancy Center عمرانی سائنس کا تحقیقی و مشورہ مرکز* * * * * * * * *
AdamWaHawwa@gmail.com--Equipped with Google Analytics --- Carrying on the mission of the First Family on Earth!
(c) 2010-2011 Justuju (Media) Publishers - National Library of Pakistan - I s l a m a b a d - Registration: 969 - 8831-00-00 ۔ ۔ ۔ * Blissful Family Bonds for New Generations. Scientific, Lifestyle Based, Matching & Counseling for a Happier Pakistan *
24x7 SMS/eMail Helpline-Get "AnyTime" Appointments چوبیس گھنٹے ایس ایم ایس/ای میل ہیلپ لائن - سہولت کے مطابق کسی بھی پہر ملاقات
* * * * * * * * * * * * Because Life and Time Goes On .... کیونکہ زندگی کی گھڑی تو ہمہ وقت رواں ہے * * * * * * * * * * * *
۞ www.adamhawwa.com is a bilingual website انگلش and Urdu - Best Viewed with Chrome Browser & Mobile Phones ۞

آدم حوا کو آپ کی تلاش ہے

۞ Urdu Message CONTACT NOW فوری رابطہ کریں ۔۔ ہمیں آپ کی تلاش ہے۔ آپ کی عمر 30 برس کے لگ بھگ ہے، اور آپ بیرون پاکستان مقیم ہیں، ایک باعزت ذریعہ آمدنی ہے، اور آپ ایک نرم و نازک و خوش شکل پاکستانی ڈینٹسٹ ڈاکٹر لڑکی کو ہم سفر زندگی بنانا چاہتے ہیں .Urdu Message ۞

Today's Candidates

۞ View NOW our list of Candidates .... A Featured Candidate: A Female, A25Y,H5'.6"', Engineer B.E. Architect ,Urdu / Punjabi, Wheatish Fair, Average stature, Living, Born and Educated in Jeddah, Oriental & Sunni Islamic Values -- Adam Hawwa seeks a caring KAFU, a good humoured Life Partner لڑکی، عمر25, قد پانچ فٹ چھ انچ، درمیانی جسامت ، گندمی صاف رنگت، اردو / پنجابی، انجینیئر آرکیٹیکٹ، جدہ کی رہائشی، پیدائش و پرورش، سنی مسلم، اسلامی اقدار،ایک مناسب خوش مزاج اسلامی مزاج کے کفو کی تلاش . ۞

Meet the Candidates - امیدواران

Meet the Candidates - امیدواران
New: Online Registrations اب آن لائن رجسٹریشن

Thursday, November 25, 2010

FAQs عمومی سوالات


FAQs عمومی سوالات

Frequently Asked Questions



This section continues to be updated as asked by you. Please do come back to the website from time to time for most up to date information

یہ سوالات اور جوابات آپ کے استفسارات کی روشنی میں زیر ترتیب، زیر اضافہ، اور زیر ادارت رہتے ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے لیے وقتاً فوقتاً ویب سائٹ پر تشریف لاتے رہیے






۔(کیا میں انفرادی طور پر، اپنے اہل خاندان کے علم میں لائے بغیر، آدم ۔ حوا پراجیکٹ سے استفادہ کرسکتا ہوں؟) ۔۔۔۔ اس مسئلہ کا جواب خاصہ پیچیدہ ہے۔ آدم حوا پراجیکٹ ایک خوش و خرم، اور مربوط خاندان کی تشکیل کا عزم رکھتا ہے۔ چنانچہ اس پس منظر میں آپ کا خفیہ طور پر رابطہ(نیم اور تمہیدی) صرف اسی وقت مناسب ہوسکتا ہے جب کہ آپ اپنی زندگی کی ترقی اور کامیابی میں قریبی افراد خاندان کی جانب سے بظاہر بے جا قدغنوں اور رکاوٹوں کا سامنا کررہے ہوں ۔۔ جو اکثران کی لاعلمی یا کسی غلط فہمی کی بناٗ پر ہوسکتا ہے۔۔ اور آدم حوا سے مشورہ اور تجزیہ کے بعد اور اعتماد حاصل کرنے کے ساتھ ہی اپنے خاندان کو بالآخر تمام منصوبہ بندی میں خوش دلی سے شامل کرنے پر رضامند ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اگر آپ تمہیدی اور ابتدائی طور پر خفیہ رابطہ کررہے ہوں تو اس بارے میں ہمیں مع اسباب و توجیہہ پہلے ہی رابطہ میں ضرور مطلع کردیں۔

(1-Can I Contact Adam Hawwa, privately, without the knowledge of my Family!) This is a tough question for Adam Hawwa to answer. Adam Hawwa project seeks formation of a cohesive and well formed and stable families. Therefore, your private and confidential contact might be appropriate only if some of your family members, in your opinion, create impediments and unduly intervene in the progress of your personal life. (This could be due to some misunderstandings or lack of certain knowledge on their part.) You should aim to involve them at an appropriate time. In such cases you must advise us, at the outset, about your confidential contact, along with the causes, to avoid any complications within your family.


۔(2- کیا میرا ذاتی اور خفیہ ریکارڈ کسی اور کے سامنے میری مرضی کے بغیر ظاہر کیا جاسکے گا؟) ... آپ کا تمام ریکارڈ ہمارے چند قابل اعتماد اسٹاف ممبران, اور آدم حوا کی پرعزم ٹیم ممبران کے علاوہ کوئی اور آپ کی مرضی کے بغیر نہیں دیکھ سکتا۔ کسی خاندان سے موزونیت کا احساس ہونے پر آپ کے علم میں لاکر مزید کارروائی کی جائے گی۔ تاہم کسی عدالتی چارہ جوئی اور قانونی کارروائی کی صورت میں آپ کو اور پراجیکٹ کو عدالتی قانونی احکام کا پابند ہونا ضروری ہے ۔۔۔

(2-Will my personal and confidential record be made available to others without my consent?) No one other than a small dedicated team of Adam Hawwa project, committed to your privacy, can see your records. On identification of an apparent suitable match, you will be contacted for permission to proceed with disclosing your relevant data. However, in case of any legal edicts and demands from any of the law enforcement authorities, wherever they might be, you and Adam Hawwa would abide by such legal orders.

۔(3- کیا آدم حوا ایک شادی دفتر / میرج بیورو ہے؟۔)۔ یہ سوشوکوم پراجیکٹ روایتی معنوں میں ایک شادی دفتر نہیں کہا جاسکتا۔ یہ" عُمرانی سائنس کا ایک تحقیقی مرکز" ہے۔ اسے صحیح معنوں میں ایک لائف کنسلٹنسی یا/ اور ایک میٹری مونیئل کنسلٹنسی کہا جاسکتا ہے۔ ہم اسے ایک ‘ فکری ادارہ’ یعنی ایک تھنک ٹینک بھی کہہ سکتے ہیں۔ اس کے دائرہ کار کو سمجھنے کے لیے اس کے طریقہٗ کار، بصیرت، عزائم، اور اقدارکے بارے میں بغور مطالعہ کرلیجیے۔


(3-Is Adam Hawwa a "Marriage Bureau? ) This SocioComproject is not a traditional Marriage Bureau. It is a "Social Sciences Research Center". In its true spirit it can be termed as a "Life Consultancy / Matrimonial Consultancy". ٰ It can also be termed as a "Think Tank". In order to understand its scope of work and methods, please study How it Works, Vision, Mission, and its Values.


۔(4- مجھے کسی شادی دفتر جیسے ادارے سے رابطہ کرنے میں جھجک محسوس ہوتی ہے، کہ نہ جانے لوگ کیا کہیں گے!) ... اکثر اوقات بہت سے افراد کا یہی مسئلہ ہوتا ہے کہ وہ ایسے معاملات کے بارے میں خیالی طور پر فکر مند ہوتے ہیں، جن کے بارے میں سوچنے کا دنیا کے پاس خود وقت نہیں۔ چنانچہ یہ شرمیلا پن اور جھجک ہی ان کی زندگی کی وہ بندش ہوتی ہے، جسے کچھ وہمی افراد جادو، ٹونہ کا نام دے کر اپنے غیر حقیقی اور تصوراتی دشمنوں پر دانت پیستے رہتے ہیں۔ یا دھوکہ باز پروفیشنل استخارہ بازوں کے چکر وغیرہ میں پڑ کر اپنی قیمتی زندگی اور دولت ضائع کرتے رہتے ہیں۔ اصل امر یہ ہے کہ ان میں قوتِ فیصلہ کمزور اور خود اعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ ہر اہم کام میں دانستہ، نادانستہ طور پر تاخیر کرتے رہتے ہیں۔ اگر اس ادارہ سے رابطہ کے بارے میں کوئی دوست احباب میں سے کچھ تنقید وغیرہ کرتا بھی ہے، تو آپ ان سے کہیں کہ وہ اگر واقعی مخلص ہیں تو آپ کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی مثبت کردار ادا کردیں۔ کامیابی کی صورت میں، آپ انہیں یقین دلادیں کہ، آپ کسی بھی بیرونی مدد کے طالب نہیں ہوں گے۔


اس بارے میں مرزا اسد اللہ خان غالبۦ (1869-1797) نے کہا تھا:۔



رو میں ہے رخش عمر، کہاں دیکھیے تھمے

نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں


اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنی زندگی اور عمر کی باگ ڈور خود سنبھالتے ہیں، یا اسے بے لگام چھوڑ دیتے ہیں۔ اسی پر آپ کی خوش حالی اور مسرت کی بنیاد ہے۔



(4- I feel shy and " ashamed "of contacting an organization similar to a Marriage Bureau - How the people would judge me for this!!!) Most of the singles have this complex syndrome. Such feelings are truly internal, largely without an external base. The "People"that you worry about and the world at large is too busy with its own problems, and have little time and interest in your personal life. Most of the shy and introverted persons have this weakness. They sometimes term it as a sort of Black Magic net thrown on them by their perceived and unreal enemies. They call it a sort of a "Taboo" performed against them: actually all such problems emanate from their own lack of decision power and illusions. In fact such people lack a decision power, and are not self confident. Thus they delay, and procrastinate in their life. If, however, you do have some sincere people close to you, let them solve your problem. Tell them that if they can help you, you have no intention of seeking help elsewhere.


Mirza Asadullah Khan Ghalib (1797-1869), the great Urdu poet, had said:



رو میں ہے رخش عمر، کہاں دیکھیے تھمے

نے ہاتھ باگ پر ہے، نہ پا ہے رکاب میں


( Ro mein hai rakhshe Umar, Kahan Daikhyiay Thamay)
(Na hath baag per hai, na pa hai rakab mein)

The Life is riding on a runaway stallion, where would it stop!
Neither the reins are in hands, nor the feet are in stirrups


Therefore, now it is up to you to either let your life run a free course, or a path of your own choosing !



۔(5- کیا مجھے آدم حوا کا ممبر بن جانے سے پہلے کسی موزوں میچ کی ضمانت دی جاسکتی ہے، یا ممبر بن جانے کے بعد جلد ہی کسی موزوں خاندان سے ملوادیا جائے گا؟ ۔) ۔ ۔ ۔ چونکہ آدم حوا پراجیکٹ کی بنیاد سماجی/معاشی معلومات کے حصول، طرز زندگی کے عمیق مطالعہ اور حقائق و دستاویزات کی تنقیح اور تصدیق کے ستونوں پر قائم ہے، مکمّل ممبر شپ سے پہلے کسی قسم کے میچ کی تلاش نہیں کی جاسکتی۔ اور نہ ہی کسی بھی سریع الصورت، فی الفور، نتیجہ کی توقع رکھنا درست ہوگی۔


آپ کی ممبر شپ جاری ہونے کے بعد کسی بھی موزونیت کی تلاش شروع کردی جائے گی، مگر اس امر کی کوئی بھی ضمانت نہیں دی جاسکتی کہ آدم حوا کے پاس موجود خزینہٗ معلومات سے آپ فوری طور پر ہی مستفید ہوسکیں۔ آدم حوا پراجیکٹ کی کڑی جانچ اور معیاری میچنگ کے طریقہٗ کی بناٗ پر آپ کو ایک غیر معینہ مدت تک انتظار کرنا پڑسکتا ہے۔


(5-Can you advise me if I have a match before I become a trusted member; and / or Will I be able to meet a suitable family, as soon as I become a member of Adam Hawwa?) As the Adam Hawwa project is based upon audits, facts and documents verifications, and collection of maximum socio-economic and life-style information, no search for a match is performed before a full membership is obtained by you; also you cannot expect an immediate result after becoming a member.


When you become a trusted member, search for a suitable match would be started, but it cannot be guaranteed that you would benefit immediately from the Adam Hawwa databases. You might have to wait for an indefinite period.



۔(6-امید واروں کی عمر 18 برس سے کم ہے، یا وہ ابھی ناپختہ ذہن، کم تعلیم یافتہ، نوجوان ہیں۔)۔ اس صورت میں آدم حوا آپ کو ضروری مشورہ دے گا، اور آپ کو بلوغت عمر، اور بلوغت ذہنی کا انتظار کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستانی شناختی کارڈ یا فارم ب کی غیر موجودگی میں آدم حوا پراجیکٹ کی رکنیت حاصل نہیں کی جاسکتی۔ کسی غیرملکی کی جانب سے ممبر شپ کی درخواست، اور کسی پاکستانی سے جوڑ بنانے کی خواہش پر، اسے اپنے متعلقہ ملک کے شناختی کاغذات فراہم کرنا ہوں گے۔


(6-What if the Candidates / Members are not adults, or they are still immature and little educated young persons!) In such cases you would receive appropriate advice, and the candidates would have to wait for adulthood and maturity. No memberships would be approved without the presence of a Pakistani Computerized National Identity Card (CNIC) or the Family Records form (B). Foreigners seeking a Pakistani match would produce similar legal documents from their own countries.



۔(7- ممبر شپ فیس کس طرح متعین کی جاتی ہیں، اور کیا آدم حوا پراجیکٹ کو ادا کی گئی رقوم کی واپسی ممکن ہے؟۔)۔ ۔ ۔ پراجیکٹ کو چلانے کے لیے ممبران کے عطیات اور کنٹریبیوشن بہت اہم ہیں۔ چنانچہ پراجیکٹ کے بارے میں آپ اپنی رکنیت حاصل کرنے سے پہلے تمام تر معلومات حاصل کرلیں، اور صرف مطمئن ہونے کی صورت میں ہی ممبر بنیں، کیونکہ یہ عطیات اور فیس وغیرہ ناقابل واپسی ہیں۔ واضح رہے کہ سماجی خدمت کی بین الاقوامی روایات اور معائر کی روشنی میں ممبر شپ فیس بھی شراکت داروں کے لیے درکار وقت، کاوشیں، اور خصوصی خدمات ۔۔ جیسے پرائیویٹ آئی، تصدیق و تحقیقی امور ۔۔ شراکت دار کی صلاحیت ، رتبہ، اور استعداد کے مطابق متعین کی جاسکتی ہے۔ چنانچہ، کچھ امیدوار دوسروں کے مقابلے میں، نسبتاً کم فیس ادا کرکے ممبر بن سکیں گے۔


(7- What is the structure of the membership fees, and are the payments made to Adam Hawwa refundable?...) The project running requires donations and contributions from its members. Therefore it is advised that you make all necessary inquiries from us prior to seeking the membership. Once you apply for, and become a member, such payments are non-refundable. The fees are determined in accordance with the required time and efforts and special services like the "private eye", and international principles, standards and practices of social services; thus the membership fees are based on the time and efforts required for a particular candidate / member, his / her capacity to pay, and the social status of a candidate. (Thus some members might pay less than others.)


۔(8- آدم حوا پراجیکٹ کا تصدیقی عمل کس طرح کام کرتا ہے؟۔)۔ ۔ ۔ بنیادی شناختی دستاویزات، جیسے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، فارم ب، پاسپورٹ، اقامتہ ، گرین کارڈ، تعلیمی اسناد، کریکٹر سرٹیفیکیٹس، آمدنی اور ٹیکس کا سرٹیفیکیٹ، وغیرہ، اور ایک مختصر سی وی حاصل کرنے کے بعد انہیں متعلقہ اداروں سے تصدیق کے لیے بھیجا جاسکتا ہے۔ ان تمام خدمات کا انحصار ایک سہ طرفہ معاہدہ پر ہے۔ اس چھان پھٹک کے عمل کے دوران، آجروں کو خطوط لکھے جاسکتے ہیں، تعلیمی اداروں سے تصدیق کرائی جاسکتی ہے، اور اسی طرح رشتہ داروں، دوستوں، محلہ داروں، اور پولیس اسٹیشنز سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ امید واروں کو انٹرنیٹ پر اپنے ای میل، سوشل نیٹ ورکس وغیرہ کے پتے بھی ظاہر کرنا لازمی ہے۔ اگر آپ ایسی کسی بھی کارروائی کو اپنی شان و آن کے خلاف سمجھتےہوں تو آدم حوا آپ کی مدد کرنے سے قاصر رہے گا۔ تاہم اس صورت میں آپ کو یہ دعوت دی جاسکتی ہے کہ آپ اس امر پر بحث و مباحثہ کرکے اپنے خیالات میں ممکنہ تبدیلی پیداکرسکیں۔




(8-How does the Verification process at Adam Hawwa Works?)After you supply Adam Hawwa with your personal documents like the CNIC, Green Cards, Iqama, Educational and Employment Certificates, Income Tax information, and Character Certificates, etc., these can be sent for verifications from the relevant authorities. More inquiries can be made from your friends, colleagues, neighbourhood, and Police authorities too. You will have to also declare and disclose your Internet email addresses, and any Social Net work accounts information. If you do not agree with this process and consider against your ego, your membership would be declined. You will, however, have an opportunity to debate this with us, whereby possibly we can convince you about this process.



۔(9-میں ایک غریب اور کم تعلیم یافتہ امیدوار ہوں۔ کیا کوئی خاندان میری کفالت اور فرزندی قبول کرنے، مجھے کاروبار کرانے، گھرداماد بنانے، یا / اور بیرون ملک بھیجنے یا بلانے کے لیے تیار ہوگا، یا میں اپنی بیوی کی آمدنی پر انحصار کرسکوں گا؟)۔۔۔ کہا جاتا ہے کہ اعمال کا انحصار نیتوں پر ہوتا ہے۔ چنانچہ جو افراد لالچ اور طمع کی بنیاد پر اپنی نئی زندگی شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ عام طور پر عائلی ذمہ داریوں کے ضمن میں ناکام رہیں گے۔ چنانچہ اس کا جواب یہی ہے کہ آپ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ لاکھوں میں ایک ایسا معاملہ شاید ہوسکتا ہو، مگر اس کی بنیاد بھی کسی نہ کسی صلاحیت اور ہنرمندی کے سبب ہی ہوسکتی ہے۔ آدم حوا سے اس سلسلہ میں کسی بھی مدد کی توقع رکھنا فضول و عبث ہوگا۔


(9-I belong to a lower income group. Can I find a match in a rich family, who could accept me as an "In living son in law", or help me in setting up a business, or send me overseas for my betterment, OR would I be able to depend on the income of my working spouse / wife !) It is widely held that intentions define our actions. Those who seek a new life based on greed would not be a good life partner and fail to fulfill their family responsibilities. Therefore, you should not live in dreams of this nature. Though it is possible that such a case would materialize once in a million. But such match would again depend on certain skills and qualities. Adam Hawwa would not assist in such requests.


۔( 10-کیا آدم حوا ہمارے طرز زندگی کا مطالعہ کرے گا، تاکہ ہمیں مشورہ دیا جاسکے، یا / اور موزونیت کا خیال رکھا جاسکے؟۔) ۔۔۔ جی ہاں۔ شاید آپ کے لیے حیران کن طور پر تفصیلی مطالعہ۔ اس کے لیے آپ کی رہائش گاہ، دفتر، کاروباری پتہ، کے دورے، اور والدین، اور دیگر اہل خاندان سے بات چیت بھی شامل ہوسکتی ہے۔ اور آپ کی رضامندی سے ایک مختصر وڈیو فلم بھی بنائی جاسکتی ہے۔ ایسی مناسب وڈیو فلمیں آدم حوا کی یو ٹیوب ویب سائٹ پر پرائیویسی کے ساتھ دیکھی جاسکیں گی۔ یعنی انہیں عام افراد بلا دعوت نہیں دیکھ سکیں گے۔


(10-Will the Adam Hawwa study our life style, and advise us where required, and / or keep our life style in mind to find a suitable match!) Yes. You might be surprised by the level of details that Adam Hawwa would go to. For this Adam Hawwa might talk to your parents, family members, and visit your residence and business addresses. With your consent a personal life documentary movie would also be produced. Such movies would be uploaded on the internent at Adam Hawwa related websites. But only those people would be able to review who are authorized by Adam Hawwa with your consent.


۔(11- مجھے تاحیات ممبر شپ حاصل کرنے کے کیا فوائد ہوں گے؟) ۔ ۔ ۔ آپ تاحیات ممبر بن کر آدم حوا کی ترقیاتی، تربیتی سرگرمیوں، اور دیگر آگاہی سیمیناروں وغیرہ میں شرکت کے مجاز ہوں گے۔


(11- What are the benefits of a Life Time Membership?) Life Time Members can participate in the developmental, training, and other orientation and educational seminars conducted by Adam Hawwa.


۔(12- میرے طرززندگی کے انٹرویو کب، کیسے، اور کہاں منعقد ہوں گے؟)۔۔۔ ذاتی انٹرویوز بالمشافہ یا سروے فارموں کے ذریعہ ممبر شپ جاری ہونے پر کیے جاسکیں گے۔ کچھ اہم اور بنیادی معلومات آپ آن لائن اس ویب سائٹ پر خود خفیہ طور پر بھی درج کرسکتے ہیں۔ کچھ خصوصی فارم ای میل بھی کیے جاتے ہیں۔ ذاتی انٹرویوز ممکنہ طور پر آپ کے اپنے گھر، رہائش گاہ، دفتر،کاروباری پتہ اور ہمارے اپنے دوستانہ گھریلو ماحول میں بھی کیے جاسکیں گے۔


چوبیس گھنٹے ایس ایم ایس اور ای میل ہیلپ لائن

24x7
اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی پہر انٹرویو کا وقت منتخب کیجیے۔



(12-When and How my life style interviews would be conducted!) Personal interviews are conducted face-to-face, or through survey forms on approval of your membership. You can enter some of your basic and important data confidentially online at this website too. Some specially customized forms can be emailed too. Personal analytical interviews can be conducted at your own residence or in our friendly homely environment.


24x7

SMS and eMail Help-Lines for Appointment at a time of Your Convenience

۔(13- کیا ممبر شپ کے علاوہ بھی کوئی اخراجات ہوسکتے ہیں؟۔)۔۔۔ جی ہاں۔ مختلف طبی امتحانات، خصوصی طرز زندگی وڈیو فلم کی تیاری، یا آپ کی خواہش کے مطابق کسی تصدیقی سفر کے سلسلہ میں ہونے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری ایسی خدمات طلب کرنے والے ممبران کی ہے۔


(13- Are any more expenses possible in addition to the Membership Contributions?) Yes. Various recommended medical examinations, special life style movie packages, or any travels required for verifications on your request would be the responsibility of the requesting members.


۔(14- کیا دنیا میں اس قسم کے کسی اور پراجیکٹ کی مثال موجود ہے؟۔) ۔۔۔۔ شاید بالکل اسی قسم کا تو نہیں، مگر 1983 میں سنگا پور کے وزیراعظم ۔۔ لی کوان یو۔۔ کی جانب سے جاری کردہ کامیاب گریجویٹ میریج پروگرام کچھ اسی طرز کا تھا۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں ایک بڑی تعداد میں شادی بیاہ، یا صرف وقت گزاری، فلرٹ، کے رابطوں کی ویب سائٹس موجود ہیں۔ ان میں سے اکثر ہماری دینی، مذہبی، اخلاقی، ا ور قومی اقدار کے منافی ہیں۔ پھر یہ بھی کہ انٹرنیٹ کی دنیا میں سچ چھپا کر جھوٹ کے انبار لگادینا ایک آسان سا کام ہے۔ جب کہ پاکستانی معاشرہ اور عمومی طور پر پاکستانی قوم میں جھوٹ بولنے کا رواج ہوگیا ہے، وعدوں کی عدم پاسداری ایک عام لاپروا رویہ ہے، اور حلال و حرام میں تمیز اٹھتی جارہی ہے۔ چنانچہ اس قسم کے ایک بدعنوان معاشرہ میں دو قطعی اجنبی خاندان آپس میں نئے خاندانی رشتہ جوڑنے سے گھبراتے اور وہم اور وسوسوں کا شکار نظر آتے ہیں۔ ایسے میں ہمارے زیرک بزرگوں کے اس ضمن میں مثالی کردار کی بازیافت اور تجدید آدم حوا کا ایک عزم ہے۔


(14- Are there any other similar Projects in the World!)Perhaps not exactly like Adam Hawwa, Pakistan. However, in 1983, the then Singaporean Prime Minister, Lee Kuan Yew , presented a plan of "Graduate Marriages ". Also, there are scores of Matrimonial and Dating websites in the world. But most of them do not fit and meet with the values and standards of Pakistan. It is also very easy to boast and list a number of lies on the internet. Pakistani society is now living with a rampant corruption and frauds. Promises are not abided by. In such an atmosphere, many families find it difficult to rely on "Other" un-known families and hesitate in forming a new relationship. In order to cure these evils, Adam Hawwa seeks to restore the role of our traditional caring elders and sages.


۔(15- آدم حوا کے موٹو، نعرہ، ایک پرمسرت پاکستان کا کیا مطلب ہے؟)۔۔۔ چونکہ ایک قوم خاندانوں کا مجموعہ ہی ہوا کرتی ہے، خوش و خرم خاندانوں کے فروغ اور پھیلاوٗ کا مطلب ایک پرمسرت اور خوش حال پاکستان ہے۔


(15-What is the meaning of Adam Hawwa Motto: A Happier Pakistan!) As a nation is nothing more than a collection of families, a spread of more and more happy families means a Smiling and Prosperous Pakistan.


۔(16- کیا آدم حوا نئے خاندانی رشتوں کی کامیابی کی ضمانت دے سکے گا؟۔)۔۔۔اس سوال کا راست جواب یہ ہے کہ شاید نہیں، یا یہ کہ پہلے کامیابی کی تعریف اور حدود کا تعین کرلیا جائے۔ انسان ایک نہایت ہی گنجلک اجزاٗ سے بنی ایک خدائی مخلوق ہے۔ آدم حوا حقائق کی جانچ اور پرکھ میں مدد تو دے سکتا ہے، مگر کسی انسان کے ذہن میں پھر رونما ہوجانے والی تبدیلیوں کی درست پیشن گوئی ناممکن سی ہوگی۔ کئی داخلی اور خارجی اسباب کسی بھی نئے خاندانی ربط پر اثرانداز ہوسکتےہیں۔ لیکن اگر نیا رشتہ لالچ و طمع سے ہٹ کر کیا گیا ہے، تو کوئی مسئلہ ایسا نہیں جو حل نہ ہوسکتا ہو۔


یاد رکھیے کہ زندگی ایک ناختم ہونے والی راہ گزر ہے۔ جہاں ایک کے بعد ایک راہ گزر پر سفر در سفر کا سامنا ہے۔ جب کہ یہ سفر ہماری اس زندگی کے بعد بھی جاری رہتا ہے جسے بظاہر واقع ہوجانے والی موت شروع کرتی ہے۔ اس بارے میں ہم آپ کو ایک نہایت ہی خوبصورت غزل سنانا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے یہاں کلک کیجیے۔


(16- Can Adam Hawwa guarantee the success of a new Family bonds!) An straight answer to this question is that "Perhaps Not ". Or first let us define and agree upon a definition and limits of a "Success" here. Homosapiens are a very complex machine made by God. Adam Hawwa could assist in verifying the facts, but cannot foretell how the human brain and behaviour would change over a time. Many internal and external factors influence our lives. This can be safely concluded though, that if the new family bonds have been created without greediness, there is no problem that cannot be overcome in life.


Remember that life is an un-ending journey. There is a trek after trek, that we have to travel on. This continues even after the death of the life as we know it before passing away. We would like you to read and hear a very beautiful and classic Ghazal on this subject. Please click here for this.


۔(17- آدم حوا کے خیال میں وہ کون سی صفات اور ہنر ہیں، جو ایک کامیاب ازدواجی زندگی کے لیے اہم ہیں؟)۔۔۔ گھریلو کاموں کی انجام دہی، رشتوں کا نباہ، صبروضبط، خوش کلامی، بدزبانی سے مکمل پرہیز، بہتر کمیونیکیشن ۔۔ خاص طور پر شک و شبہ کو جگہ نہ دینے کی حکمت عملی، عدم گھریلوتشدد، آمدنی کے لیے تعلیم ۔۔ جذبہ ۔۔ اورہنر، لذیذ مگر صحت بخش کھانا پکانا، خوش گوار اور حیران کن مواقع تلاش اور پیدا کرنا، کفایت شعاری، دکھاوے اور اسراف سے پرہیز، غیبت سے مکمل دوری، مذہبی اعتدالی، صحت کا خیال، جسمانی ورزشیں، سلائی کڑہائی، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ، مطالعہ، ڈرائیونگ، اور اپنے اہل خاندان سے بلا تخصیص بے پناہ پیار اور محبت اور بزرگوں کا احترام اور خیال رکھنا، اور ایسا رکھ رکھائو والا پر احتیاط میل جول جس میں محرم نا محرم میں تمیز رہے۔


(17- What are the traits and qualities, in the view of Adam Hawwa, that are important for a happy married life!) Domestic chores, Caring about the family and extended family relationships, Patience, Nice talks, Better Communication ability -- especially to avoid doubts and suspicions, No domestic violence, Required levels of education - motivation - and skills for a right income, healthy cooking, Creating happy surprise occasions, Exercise, Sewing, Computer Operations, Internet Usage, Reading books, Driving, and care and respect for the elders and an Islamic demeanor whereby a distance is kept from "Na-Mahrems"..

۔(18- میں پہلے ہی شادی شدہ ہوں، یا ایک معذور، یا / اور عمر رسیدہ، یا طلاق یافتہ ہوں، یا زندگی کے ہم سفر کو بے رحم موت کے ہاتھوں کھوچکا / کھوچکی ہوں۔ مجھے کیا معلومات فراہم کرنا ہوں گی!۔)۔ ایسی صورتوں میں ماضی کی مکمّل داستان، اور وجوہات بیان کرنا ضروری ہوں گی۔ ایسے بیانات کی ممکنہ ذرائع سے تصدیق لازمی ہوگی۔ کیونکہ یہ ایک نہایت ہی حسّاس معاملہ ہے، جس کے بارے میں کچھ بھی چھپانا(موجودہ اور) نئے ہم سفر کے ساتھ ناانصافی اور دھوکہ بازی متصوّر ہو گی۔ پہلے سے موجود بیگم / بیگمات سے عائلی قوانین کے تحت تحریری اور زبانی دونوں موافقت درکار ہوں گی۔

(18- I am already married, or am a disabled person, a senior citizen -- old aged -- or a divorcee, or have lost my spouse to the cruel death. What kind of information are required from me!) In such cases complete life story related to those events will have to be stated. These past events will also require to be verified from possible sources. As it is a very sensitive matter, hiding any of the important facts will be considered as an injustice with (existing and) a possibly new life partner, and a clearly fraudulent act. In the presence of previous wife / wives, written and oral both agreements would be required as per the Family Laws.


اپنی زندگی کے متعلقہ مرحلہ کا تعین کریں

Use this Matrix

to determine your own stage of life . .


طریقہ ٗ کار: کلک کیجیے





Latest Update on: Wednesday, March 9, 2011


No comments:

Thanks for Visiting آپ کی تشریف آوری کا شکریہ

. . .

Total Pageviews