1. صداقت Truth
2. خیر Goodness
3. حسن Beauty
آدم حوا مندرجہ بالا افلاطونی اور اعلیٰ ترین اقدار پر عمل پیرا ہے۔
دنیا بھر میں یہ اقدار کسی بھی مہذب معاشرہ کا بنیادی ستون ہیں۔
At "Adam & Hawwa" we believe in the above Platonic values. These are the values that are paramount in any civilized society around the world. سچ، شفافیت، انسانی سماج میں عدل و انصاف روا رکھنےکے لیے ، نہایت ہی اہم ہیں۔ اگر ہم سب صرف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں تو شاید قوانین اور پولیس کی ضرورت ہی نہ رہے۔ آدم حوا مکمل سچ پر یقین رکھتا ہے، اور حقائق کی جانچ، چھان پھٹک پر زور دیتا ہے۔ اسی لیے اسے آفاقی سچ کہا جاتا ہے کہ صادق کو باعتبار فکر منطق سچا ہونا چاہیے۔
TRUTH, transparency, is the basis of fairness in human society. If somehow, we all stop telling lies, there would be no need of Policing and Laws! At "Adam Hawwa", we promote this value, and act to verify the facts and statements.
خیر، صاف نیت، انسانی ترغیب و تحریک اور ترقی کا ضامن ہے۔ آدم حوا نئے خاندانی رشتوں کی تشکیل اور تعمیر میں نیک نیتی کو اہمیت دیتا ہے۔ اگر اس معاملہ میں یہ پہلا قدم ہی درست انداز اور سمت میں اٹھالیا جائے تو آنے والے دنوں میں تمام مشاکل اور طوفانوں کا بخوبی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی لیے اسے آفاقی سچ کہا جاتا ہے کہ خیر کو افعال و کردار کے لیے خیر ہونا چاہیے۔
GOODNESS, the fairness of intentions, are the basis of human motivation and progress. At "Adam Hawwa" we encourage the forming of new family bonds, through good intentions. If this basic step is correctly taken, all the life hardships become easier to overcome with.
حسن و جمال ایک ایسی صفت ہے، جسے ہر شخص اس دنیا میں تلاش کرتا رہتا ہے۔ افراد کوشاں رہتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت کو جسمانی اور ذہنی طور پر خوب صورت بنائیں، جو سماج میں ان کی مقبولیت کا باعث ہو۔
،آدم حوا اپنے ہر عمل میں حسن و جمال کے وصف کو شامل رکھتا ہے اور نئے خاندان کی تشکیل میں اسے شامل کرنے پر زور دیتا ہے۔
آدم و حوا کی کارکردگی میں کرداراور ہنرمندی کے حسن پر زور دیا جاتا ہے، اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ دراصل انسان ہی تمام چیزوں کا پیمانہ ہے۔
اسی لیے اسے آفاقی سچ کہا جاتا ہے کہ حسین وہ ہےجو باعتبارانبساط و جمال حسین ہو۔
BEAUTY is what every human being looks for in this world. People try to make themselves beautiful physically, mentally, and this makes them socially attractive. At "Adam Hawwa" we encourage beauty in everything that we do, that a new family can do to promote a happy life. Beauty of character and skills is emphasized.
No comments:
Post a Comment