۞ Long Live Adam Hawwa .. The Social Scientists at Work For a Happier Pakistan ... ۞ Now Live Confidential Online Registration Available .... ACT NOW .... ۞ Restoring the Role of Asian Sages in Modern Day Matchmaking .... Register Your Family Members for Right Life Partners .... Blissful Family Bonds Beyond All Dimensions ...... View Members / Prospective Candidates' Short Bios Online زیرک بزرگوں کے کردار کی بازیافت ۔ ۔ ۔ ایک خوش و خرم پاکستان کی تعمیر ۔۔۔ آن لائن خفیہ رجسٹریشن کیجیے ۔ ۔ ۞
* * * * * * * * * * * * * * * ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں ۔۔ اب دیکھیے ٹھہرتی ہے جا کر نظر کہاں !۔ * * * * * * * * * * * * * * * * *
* * * * * * * * * The Social Sciences Research & Consultancy Center عمرانی سائنس کا تحقیقی و مشورہ مرکز* * * * * * * * *
AdamWaHawwa@gmail.com--Equipped with Google Analytics --- Carrying on the mission of the First Family on Earth!
(c) 2010-2011 Justuju (Media) Publishers - National Library of Pakistan - I s l a m a b a d - Registration: 969 - 8831-00-00 ۔ ۔ ۔ * Blissful Family Bonds for New Generations. Scientific, Lifestyle Based, Matching & Counseling for a Happier Pakistan *
24x7 SMS/eMail Helpline-Get "AnyTime" Appointments چوبیس گھنٹے ایس ایم ایس/ای میل ہیلپ لائن - سہولت کے مطابق کسی بھی پہر ملاقات
* * * * * * * * * * * * Because Life and Time Goes On .... کیونکہ زندگی کی گھڑی تو ہمہ وقت رواں ہے * * * * * * * * * * * *
۞ www.adamhawwa.com is a bilingual website انگلش and Urdu - Best Viewed with Chrome Browser & Mobile Phones ۞

آدم حوا کو آپ کی تلاش ہے

۞ Urdu Message CONTACT NOW فوری رابطہ کریں ۔۔ ہمیں آپ کی تلاش ہے۔ آپ کی عمر 30 برس کے لگ بھگ ہے، اور آپ بیرون پاکستان مقیم ہیں، ایک باعزت ذریعہ آمدنی ہے، اور آپ ایک نرم و نازک و خوش شکل پاکستانی ڈینٹسٹ ڈاکٹر لڑکی کو ہم سفر زندگی بنانا چاہتے ہیں .Urdu Message ۞

Today's Candidates

۞ View NOW our list of Candidates .... A Featured Candidate: A Female, A25Y,H5'.6"', Engineer B.E. Architect ,Urdu / Punjabi, Wheatish Fair, Average stature, Living, Born and Educated in Jeddah, Oriental & Sunni Islamic Values -- Adam Hawwa seeks a caring KAFU, a good humoured Life Partner لڑکی، عمر25, قد پانچ فٹ چھ انچ، درمیانی جسامت ، گندمی صاف رنگت، اردو / پنجابی، انجینیئر آرکیٹیکٹ، جدہ کی رہائشی، پیدائش و پرورش، سنی مسلم، اسلامی اقدار،ایک مناسب خوش مزاج اسلامی مزاج کے کفو کی تلاش . ۞

Meet the Candidates - امیدواران

Meet the Candidates - امیدواران
New: Online Registrations اب آن لائن رجسٹریشن

Thursday, November 25, 2010

Understanding Surah Rahman سورہٗ رحمٰن کا پیغام


سوُرہ رحمٰن
(کا پیغام)

جوش ملیح آبادی

*

اے فنا انجام انسان کب تجھے ہوش آئے گا ۔۔ تیرگی میں ٹھوکریں آخر کہاں تک کھائے گا
اس تمرد کی روش سے بھی کبھی شرمائے گا ۔۔ کیا کرے گا سامنے سے جب حجاب اٹھ جائے گا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

یہ سحر کا حسن یہ سیارگاں اور یہ فضا ۔۔ یہ مُعطر باغ، یہ سبزہ یہ کلیاں دل رُبا
یہ بیاباں، یہ کھلے میدان، یہ ٹھنڈی ہوا ۔۔ سوچ تو کیا کیا، کیا ہے تجھ کو قدرت نے عطا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

خلد میں حوریں تری مشتاق ہیں آنکھیں اٹھا ۔۔ نیچی نظریں جن کا زیور، جن کی آرائش حیا
جن و انساں میں کسی نے بھی نہیں جن کو چھوا ۔۔ جن کی باتیں عطر میں ڈُوبی ہوئی جیسے صبا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

اپنے مرکز سے نہ چل منہ پھیر کر بہر خدا ۔۔ بھُولتا ہے کوئی، اپنی انتہا اور ابتدا
یاد ہے وہ دور بھی تجھ کو کہ جب تو خاک تھا ۔۔ کس نے اپنی سانس سے تجھ کو منور کیا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

سبز گہرے رنگ کی بیلیں چڑھی ہیں جا بجا ۔۔ نرم شاخیں جھُومتی ہیں، رقص کرتی ہے صبا
پھل وہ شاخوں میں لگے ہیں، دل فریب و خوش نما ۔۔ جن کا ہر ریشہ ہے قند و شہد میں ڈوبا ہوا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

پھُول میں خوشبو بھری، جنگل کی بُوٹی میں دوا !۔ ۔۔ بحر سے موتی نکالے صاف روشن خوش نما
آگ سے شُعلہ نکالا، ابر سے آب صفا ۔۔ کس سے ہوسکتا ہے اُس کی بخششوں کا حق ادا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

ہر نفس طوفان ہے، ہر سانس ہے اک زلزلہ ۔۔ موت کی جانب رواں ہے زندگی کا قافلہ !۔
مُضطرب ہر چیز ہے، جنبش میں ہے ارض و سماٗ ۔۔ ان میں قائم ہے تو تیرے رب کے چہرے کی ضیاٗ

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا

صبح کے شفاف تاروں سے برستی ہے ضیاٗ ۔۔ شام کو رنگ شفق کرتا ہے اک محشر بپا
چودھویں کے چاند سے بہتا ہے دریا نور کا ۔۔ جھوم کر برسات میں اٹھتی ہے، متوالی گھٹا

کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا


*

No comments:

Thanks for Visiting آپ کی تشریف آوری کا شکریہ

. . .

Total Pageviews