کیا، کیوں، کیسے ۔۔ آدم حوّا پراجیکٹ
What, Why, & How of "Adam Hawwa" Project
آدم حوا کس طرح ایک خوش و خرم خاندان کی تشکیل میں مدد کرتا ہے
HOW "ADAM HAWWA" WORKS TO CREATE
A HAPPY FAMILY
خدا کرے کہ مری ارض پاک پر اترے
وہ فصل گل جسے اندیشہٗ زوال نہ ہو
خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لیے
حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو
آدم حوا پراجیکٹ بھی ایسی ہی دعاوٗں کا ایک ثمر ہے۔ آدم حوا خوش و خرم خاندانوں کی تشکیل کا عزم لیے ہوئے ایک پرمسرت اور خوش حال پاکستان کا خواہاں ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ اپنے حصہ کا چراغ جلاتے ہوئے، ذہین ترین اور جوہرٗ قابل کی تلاش میں ہے۔ اور یہ امید کرتا ہے کہ وہ ایسے ٹیلنٹ کو تلاش کرکے انہیں ایک دوسرے سے ملوانے، متعارف کرانے، میں مددگار ثابت ہوگا۔
تمام انبیاء، فلسفیوں، سماجی و معاشرتی رہنمائوں کا اس امر پر زور رہا ہے، اور یہ اتفاق کیا جاتا ہے کہ کسی بھی سماج و تہذیب کے مہذب ہونےکی پرکھ کا پیمانہ وہ انسانی تعلقات ہیں، جن میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ وہ معاشرہ کس قسم کے شوہر/ بیوی، ماں/ باپ، اور بچے تیارکرتا ہے۔ خاص طور پر چینی حکماء کا یہ کہنا ہے کہ اس پیمانہ کے علاوہ تمام دیگر مظاہرء ترقی، جیسے آرٹ، فلسفہ، جنگی فنون، سائنس، وغیرہ ایک مادی حیثیت رکھتے ہیں، جن کی خوش گواراور شادمان انسانی تعلقات میں کوئی اہمیت نہیں۔ انسان مل جل کر رہنے والی ایک مخلوق ہے۔ اس کا بنیادی رکن اور یونٹ خاندان ہے۔ اور اس کا اہم ترین ستون میاں / بیوی ہیں۔ ان کے درمیان پرمسرت روابط ہی ایک خوش حال قوم کی ضمانت ہیں۔ چنانچہ اگر معاشرہ کے اس بنیادی عنصر، رکن، اور یونٹ کی تعمیر ہی درست خطوط پر کردی جائے تو پوری قوم کی عمارت ایک عظیم الشان شکل اختیار کرلے گی۔ اور مختصرأ یہ ہی ہے عزم، آدم حوا پراجیکٹ کا۔
اسی مقصد سے قائم کیے گئے آدم حوا پراجیکٹ میں شمولیت کے لیے تمام امید واروں کی ذاتی، شخصی، یا کل خاندان کی بنیاد پر، بطور ممبر، رجسٹریشن کی جاتی ہے۔ یہ ممبرشپ براہ راست وہ خود، ان کے والدین، ان کے اہل خانہ، افراد خاندان، یا دوست احباب، ان کی مرضی سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ممبر شپ حاصل کرنے کے فورأ بعد ان کا شخصی تجزیہ، اور خاندانی نظام و پرورش کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔
اس بارے میں ایک تحریری، شریفانہ ’سوشوکام‘ عُمرانی معاہدہ کیا جاسکتا ہے۔ ’سوشوکوم‘ کی تعریف اس مضمون کے ذیل میں ، اور اس ویب سائٹ کی انڈیکس کے ذریعہ، ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ۔۔۔ ۔ اس کے لیے ـ طریقہٗ کار اور عمومی سوالات پر مشتمل مواد کے ایک نسخہ پر، یا اس بارے میں ایک اتفاقیہ پر دستخط کیے جاسکتے ہیں۔
اس طریقه کار کے ذریعہ پراجیکٹ کی ممبرشپ حاصل کی جاسکے گی۔ یہ ممبر شپ سالانہ یا زندگی بھر، تاحیات، کے لیے ہو گی۔
یہ واضح رہے کہ آدم حوا پراجیکٹ کی ممبر شپ قبول کرنے یا نہ کرنے کا تمام تر اور واحد حق پراجیکٹ منیجمنٹ کو ہے۔ ہر امیدوار کی درخواست تمہیدی چھان بین سے گزرسکتی ہے، اور کسی بھی غلط بیانی کے ظاہر ہوجانے, مشکوک حقائق، یا کسی بھی نکتہ کی تصدیق کے ناممکن ہونے، یا / اور اخلاقی اور قومی اقدار و روایات کی عدم پاسداری، پر ممبرشپ، رکنیت، وغیرہ مسترد، یا منسوخ کی جاسکتی ہے، چاہے وہ درخواست پہلے ابتدائی قبولیت کے مرحلہ سے گزر چکی ہو۔
1. It is said that a given civilization can be measured against a simple test: What kind of husband / wife, mother / father, it has been able to produce. This puts all of the humanity on a level playing ground, leaving all other material achievements in art, literature, philosophy, war machine, and science behind.
Adam Hawwa Project aims at such a civilization, of happy people, finding suitable and talented young persons, and help match them using modern techniques and scientific methods. This is aimed at forming blissful family bonds for future generations. That would result in to a Happier Pakistan.
Registration of Candidates is done, as a Project Member, on an Individual(s) or a Family basis, either direct, or through parents, family members, or friends; followed by a "SocioCom*"contract signing with Adam Hawwa Team / Member(s). For this copies of "How Adam Hawwa Works ", and FAQs text based documents can be signed.
(This process is to create a membership in the Project. Such memberships are open on a Sole Candidate, or a Full Family basis, and on an Annual or a LifeTime basis.)
It should be noted that each membership request would go through certain basic verifications. And the Adam Hawwa management reserves the exclusive rights to accept, reject, or cancel an accepted membership, at any time, if a breach of ethics occurs, or if any statements made to Adam Hawwa prove to be inaccurate, suspicious, and / or unverifiable.
ایک تفصیلی معلوماتی خزانہ، ڈیٹا بیس، ترتیب دیا جائے گا، جس میں شراکت داروں کی خصوصیات، اوصاف، اور اہلیت درج ہوگی، اور انہیں موزونیت کے اعتبار سے جانچا اور مناسب جوڑ کی تلاش کی جائے گی۔ تاہم کسی بھی خاندان کو ایسی سفارشات کے بارے میں خود بھی سمجھنا، پرکھنا، اور غور کرنا ہوگا، اور حتمی ذمہ داری لینا ہوگی۔
2. Creation of a private database for matching the traits and attributes۔ However, any family or individual presented with any recommendations must exercise their own common sense and due care about any such possible proposal, and assume and hold full and final responsibility for their decisions.
شریک افراد، امید واروں، کے تفصیلی انٹرویو کیے جائیں گے، جس میں سچ اور حقائق کی تلاش کی جائے گی۔ اس کے ذریعہ ان کے سماجی و خاندانی پس منظر اور نظام (بدوی / خضروی / نیم خضروی)، ثقافتی اور سماجی اہلیت، جسمانی خدوخال، لباس و حجاب، تعلیم، ذہنی استعداد / آئی کیو، جذباتی استعداد / اموشنل آئی کیو، زندگی کے ہنر، کامیابیاں / نا کامیاں، ارتقا ٗ شخصیت ۔۔ دروں بین ۔ بروں بین ۔ اوسط بین، معمولات زندگی، عادات و اطوار، خصوصیات، اوصاف، کردار، شخصیت کے قوی اور کمزور پہلووٗں کی جانچ، صحت، خورد و نوش کی پسند، خاندانی معاملات صحت، ذاتی حفظان صحت کی عادات، ابتدائی طبی امداد، گھریلو سلامتی، خبط، تعصبات، اقدار زندگی، خوشی اور مُسرت کے پیمانے، حلال و حرام کی تمیز، عزائم زندگی،اہم واقعات زندگی، مذہب سے لگاوٗ کی سطح، جہیز و مہر کے تصورات، خاندانی حرکیات و روابط، بزرگوں کا احترام اور خاندانی اختلافات کے حل کا نظام، قانون پسندی،عمومی عصری معلومات، حالات حاضرہ سے آگاہی کی سطح، نئی زندگی کے ہم سفر سے دوطرفہ توقعات، حقوق ازدواج کا تصور، قانونی مسائل، مشترکہ خاندانی طرز زندگی یا تنہا رہائش، اثاثہ جات و مالی قرضہ جات، وغیرہ جیسے نکات شامل ہیں۔
3. Personal interviews of the registered individuals, soliciting the TRUTH and FACTS, about their social background (Rural - Nomadic / Urban / Semi Urban), family dynamics, cultural and social competence, physical attributes, dress code / hijaab, education, IQ (Intelligence Quotient) and EQ (emotional quotient), life skills, successes / failures, persona development - Introvert - Extrovert - Ambivert, daily routines, habits, traits, strengths, weaknesses, health status, personal hygeine, first aid, home safety, food and drinks preferences, family health issues, eccentricities, prejudices, life values, concepts of happiness and right and wrong, ethics, aims in life, important events of life, religousness levels, Jahez / Maher, family bonds and dynamics, conflict management system within the family and the respect for elders, law abidance, general knowledge and current affairs information levels, expectations from a new life partner and what is to be given in return, perceptions about the rights of spouse, any legal issues, Joint or independent family life-style, assets and liabilities, to name a few
بیان کردہ حقائق زندگی کے بارے میں ایک مختصر وڈیو فلم (عمومی دورانیہ پانچ سے دس منٹ تک) کی تیاری، اور اسے مناسب مقامات پر، امید واروں اور خاندان کی رضامندی سے، انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنا۔
4. Creating Video Packages, highlighting the facts recorded in the Personal Interviews; Posting them to acceptable and relevant internet websites
بیان کردہ حقائق کی چھان پھٹک، تعلیمی اسناد، آمدنی وغیرہ کی جانچ، دوطرفہ شراکت داروں کی خواہشات کے مطابق
5. Verification of the facts, and skills and education, and family ties, based on the demands of either parties
رجسٹریشن کے بعد، شادی سے پہلے، موزوں جوڑے کے انتخاب اور مرضی سے، مزید حقائق کی تلاش و جستجو
6. Post registration and pre-marriage Or post matching verification services (Private Eye)
شادی سے پہلے، چارہ سازی، صلاح و مشورے
7. Pre-Marriage Counselling
شادی کے بعد، الجھن سلجھن، صلاح ومشورے
8. Post Marriage Life Skills Counselling
نکاح و شادی سے پہلے لازمی جسمانی طبی امتحانات، مثلاً، تھیلیسیمیا، ایڈز، ہیپاٹائٹس، پوشیدہ جنسی بیماریاں، موزونیت خون ّ[ آر ایچ فیکٹر]، منہ اور دانتوں کی صحت، اور دیگر بیماریوں کے ٹیسٹ، جیسے ذیابیطس، اور ہائپر ٹینشن وغیرہ
9. Essential Pre-Marriage Medical Tests (Including, but not limited to, tests for Thalassemia, HIV, Hepatitis, STD, Rh Factor, Oral hygeine, and other diseases like Diabetes, Hypertension . . . )
شادی شدہ خاندانی زندگی کی ذمہ داریوں کے تصورات کا تجزیہ، خاص طور پر خانہ آبادی اور آمدنی اور اخراجات کا تناسب اور مطلوبہ جدوجہد، مشترکہ خاندان کی نئے ممبر سے توقعات (ساس، بہو، نند وغیرہ)۔۔
10. Life Responsibilities analysis, that affect the post marriage scenarios (Does the income level match the formation of a new family in near future)
ایسی معلومات حاصل کرنے کی کوششیں، جو دوطرفہ خواہشمند خاندان، بےجا روایات اور ثقافتی و سماجی حساسیت کی بناٰ پر براہ راست حاصل کرنے سے ہچکچاتے ہوں۔ [حلال ذرائع آمدنی، معاملات صحت و کردار اور شہرت، ظالمانہ یا / اور متنازعہ رسمیں جیسے جوتا چھپائی، سواری روکنا وغیرہ جوایسے حساس مواقع پر انا کو مجروح کرنے کا باعث بن سکتی ہیں]۔
11. Collection of such sensitive information from interested parties, that are considered culturally difficult to be directly raised and conducted by the parties; like Legal and religously acceptable sources of income, health matters, character and reputation, and any inhuman and cruel and / or controversial practices like, among others, "Joota Chupai " (hiding the shoes), "Sawari Rukai " (stopping the bridal vehicle) that sometimes hurt egoes at a crucial time.
مطلوبہ تربیت کے انتظامات، مثلاْ کھانا پکانا، بجٹ بنانا، ڈرائیونگ، " خصوصی " نوجوانوں کے لیے تربیت کے مواقع کی تلاش ۔۔ مثلاْ ۔۔ اشاروں کی زبان، اور ان مقاصد کے لیے اچھی کتابوں اور دیگر مواد کی فراہمی
12. Provide required training (Cooking, Family Care, for example), Finding training opportunities for "Special" young persons -- Sign Language Training, for instance -- provide good books and training materials about such required social skills, and family values
ضرورت محسوس ہونے پر چائے پارٹیوں کا انعقاد، جس میں موزوں خاندانوں کو ایک باوقار انداز میں متعارف کرایا جاسکے
13. Conducting "Tea Parties" to invite possible matching families
شادی بیاہ کے تمام انتظامات میں مکمل یا جزوی مدد فراہم کرنا، مثلا لباس کے انتخاب و خریداری، شادی ہال،اور کھانے وغیرہ کا انتظام، اور سفر و حضر کا انتظام
14. Total or partial event management assistance, in dresses, marriage halls, party foods, and honey-moon travel arrangements
پراجیکٹ کے فنڈ: پاکستانی اور بیرون ملک مقیم ممبر اپنے علاقوں اور خدمات کی سطح کی بنیاد پر شراکت فنڈ فراہم کریں گے۔ اس بارے میں تفصیلات کے لیے ہمیں ایک ای میل لکھیے، یا فون کیجیے۔
15. Funding Mechanism: The Pakistan and overseas based members have their own area and services specific contribution mechanism. Please write an eMail to us for details.
زندگی بھر، تاحیات، لائف ٹائم شراکت کرنے والے ممبران پراجیکٹ کے ترقیاتی پروگراموں میں بھی شرکت کرسکیں گے، جن میں عام تربیتی مواقع اور ایک مطمئن زندگی کی منصوبہ بندی کرنے، اور صحت کے بارے میں آگاہی سیمینار شامل ہیں۔
16. LifeTime Registration Compared to Annual Contribution Schemes: LifeTime registration qualifies the members to continue to participate in the developmental activities, seminars, and training courses of Continued Education
*
سوشوکام: اعلیٰ سماجی مقاصد کے حصول کے لیے کلائنٹ اور شراکت داروں کی جانب سے متحرک کارکردگی کے لیے عطیات اور فیس وغیرہ کی شکل میں فنڈز کی فراہمی کی بنیاد پر کام
* SocioCom = Paramount Social Objectives supported by client / members funding
No comments:
Post a Comment