لاہور: جمعہ، ۲۸ جنوری ۲۰۱۱
اناللہ و انا الیہ راجعون
لاہور -- معروف نعت گو شاعر اور ادیب مظفر وارثی طویل علالت کے بعد لاہورمیں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 77 برس تھی، انکا جنازہ آج جوہر ٹاؤن میں انکی رہائش گاہ سے اٹھایا جائے گا۔ مظفر وارثی کے اہل خانہ کے مطابق مرحوم رعشہ کے مریض اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے۔ مظفر وارثی کی بیس کتابیں شائع ہوچکی ہیں، انہوں نے 32 اردو فلموں کے گیت لکھے لیکن 1972 میں گیت لکھنے کا سلسلہ بند کردیا۔ انہوں نے مختلف ملکوں میں مشاعروں میں بھی حصہ لیا۔ انہیں نعت گوئی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

No comments:
Post a Comment